

اے حسینؐ تیرا یہ پیار ہے جو ہے دفن غم کے مزار میں
تجھے جان سے بھی عزیز تھی وہ لٹی ہے جو تیرے پیار میں
ہے فضا میں درد رچا ہوا مجھے ایسا لگتا ہے جس طرح
کسی ماں کے درد کی سرد آہ ہے مخل فضا کے قرار میں
جسے عمر بھر نہ خوشی ملی جسے اِرث میں ملی بے کسی
یہ اسی کے درد کی شام ہے جو اٹی ہے غم کے غبار میں
میری بیکسی کی ہے انتہا کہ میں پھول بھی نہ چڑھا سکا
میری آنکھیں شمعِ مزار ہیں جو ہیں جل چکی تیرے پیار میں
جو سفر سے بھی تھی نا آشنا اور سفر کیا بھی تو اس طرح
وہ ہزاروں میل کا فاصلہ وہ تڑپ وہ درد پکار میں
میرے کان اب بھی ہیں سن رہے وہی باز گشت آہ و بکا
میرے ہاتھ آج بھی جل رہے ہیں اُسی کی لمسِ مہار میں
وہی شہرِ درد کی رونقیں وہ ہجوم شور وہ ہا و ہو
جو ستم ہوئے سرِ رہگذر نہ رہے کسی کے شمار میں
جعفرؐ آج مرکزِ درد و غم ہیں اسی کے درد میں خوں فشاں
کوئی بہنؐ بھائیؐ کے ہجر میں سدا رو رہی ہے مزار میں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار