

شمس الضحیٰ علیؐ مہِ کامل کے سامنے
اسمِ علیؐ کلید ہے مشکل کے سامنے
شبیرؐ نے دیا ہے زمانے کو یہ سبق
جھکنا ہے موت خنجرِ باطل کے سامنے
نو لاکھ ہیں یہ ہیبتِ عباسؐ دیکھئے
اک تیر سا کھڑا ہے ہر اک دل کے سامنے
اصغرؐ تمہارے عزم پہ قربان دو جہاں
ہنستا ہے بھولے پن سے تو قاتل کے سامنے
بولے سرِ عباسؐ ہے پاسِ ادب مجھے
کیسے رہوں سناں پہ میں محمل کے سامنے
پھوپھیوںؐ کا نام سن کے یہ سجادؐ نے کہا
مت نام لے تو اِس بھری محفل کے سامنے
جعفرؐ جنہوں نے لوٹا ہے گلزارِ مصطفیؐ
دیکھیں خدا کرے انہیں عادلؐ کے سامنے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار