

تو حسینؐ ابن علیؐ اسلام کی توقیر ہے
بانیٔ اسلامؐ کے ہر خواب کی تعبیر ہے
پیاس کی شدت ہے زخمی تن بدن قلب و جگر
اتنے زخموں پر بھی کتنا مطمئن شبیرؐ ہے
حلقِ شاہؐ پر خنجرِ قاتل بھی خوں رونے لگا
بخدا مظلومیت کی انتہا شبیرؐ ہے
لاشۂ اکبرؐ پہ قاصد نے یہ رو رو کر کہا
بے خبر سوتے ہو تم اور منتظر ہمشیرؐ ہے
جوڑ کر اعضائے قاسمؐ رو کے یہ شہؐ نے کہا
کس قدر رنگیں میرے بھیاؐ کی اب تصویر ہے
دیکھ کر اصغرؐ کا سر پوچھا سفیرِ روم نے
ظالمو بتلاؤ اس کمسن کی کیا تقصیر ہے
پیاس نے بے شِیرؐ کی شاہؐ کو سوالی کر دیا
جاں بلب اصغرؐ ہے پھر بھی شرم دامن گیر ہے
جعفرؐ اس چشمِ حزیں کی اشک باری ختم ہو
شاہیٔ آلِ نبیؐ میں کس لیے تاخیر ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار