

غمِ حسینؐ میں آنسو بہانے آئے ہیں
اور اپنے داغِ معاصی مٹانے آئے ہیں
جو پوچھا ختمِ رسلؐ نے تو بولے روحِ امیں
تیرے حسینؐ کا جھولا جھلانے آئے ہیں
ہیں چند آب کی بوندیں اٹھائے چونچوں میں
طیور خیمہئِ اطہر بچانے آئے ہیں
حسینؐ تربتِ اصغرؐ سے رو کے کہتے ہیں
تمہیں صغیرؐ گلے سے لگانے آئے ہیں
سناں پہ آیۂ تطہیر کی تلاوت ہے
شبیرؐ بہنؐ کا پردہ بچانے آئے ہیں
چراغِ قبرِ نبیؐ ہو تو کیسے ہو روشن
شقی جو شمعِ رسالت بجھانے آئے ہیں
اٹھا کے نامۂ بیمارؐ شاہؐ اکبرؐ کو
بہنؐ کا آخری خود خط سنانے آئے ہیں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار