

جب غمِ شبیرؐ میں چشمِ حزیں نم ہو گئی
بارشِ فضلِ خدا انساں پہ یکدم ہو گئی
اصغرِؐؐ بے شِیر کی تشنہ دہانی دیکھ کر
آدمیت کی خرد بھی محوِ ماتم ہو گئی
بے گناہی نے دیا باطل کو یوں احساسِ جرم
ظالموں کی زندگی وقفِ جہنم ہو گئی
دیکھ کر سجدہ شہیدِ کربلاؐ کا زیرِ تیغ
ان کے سجدے میں نمازوں کی جبیں خم ہو گئی
ہو گیا عباسؐ کا پرچم نگوں تو اس گھڑی
خود وفا عباسؐ کا لہراتا پرچم ہو گئی
انتقامِ کربلا کی جب ملی جعفرؐ نوید
غم سے روتی آنکھ بھی خوشیوں سے پرنم ہو گئی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار