

نمازِ شاہؐ نے اسلام کو توقیر بخشی ہے
رہے گا حق سدا روشن عجب تنویر بخشی ہے
اٹھا کر جھولا سے اکبرؐ کو کہتے تھے شہِ ذیشاں ؐ
یہ ناناؐ نے مجھے اپنی حسیں تصویر بخشی ہے
حبیب ابن مظاہر سے کہا شبیرؐ نے تجھ کو
سرِ تقدیر خم ہے وہ نئی تدبیر بخشی ہے
کرو جعفرؐ جہادِ فی سبیل اللہ دنیا میں
تجھے حق نے قلم سی برق رو شمشیر بخشی ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار