

صبرِ شاہؐ بڑھتا گیا ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ
وردِ شکرِ حق رہا درد و الم کے ساتھ ساتھ
رحمتوں نے کی پذیرائی میرے افکار کی
آپ روح القدس چلتا تھا قلم کے ساتھ ساتھ
رو کے فرماتے تھے شاؐہ بِاَبِی اَنتَ وَ اُمِّی
حر کے لاشہ پر بصد اندوہ غم کے ساتھ ساتھ
جون ہیں محوِ وَغا ملکوت ہیں سہمے ہوئے
خلد ہوتی ہے تصدق ہر قدم کے ساتھ ساتھ
جب علم عباسؐ کا خیمے میں لائے شاہِ دیں ؐ
کرتے تھے ماتم سبھی بچےؐ علم کے ساتھ ساتھ
خونِ چشمِ عابدِؐ بیمار نت بڑھتا رہا
ظالموں کو دیکھ کر اہلِ حرم کے ساتھ ساتھ
ملتجی جعفرؐ ہے آقاؐ آپ کی درگاہ میں
دستِ شفقت چاہیئے نگہِ کرم کے ساتھ ساتھ
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار