

کون ہے بن میں جو تیروں میں دعا مانگے ہے
اتنے زخموں پہ بھی امت کا بھلا مانگے ہے
دیکھ کر تشنہ لبی ابر لہو روتے ہیں
شدتِ پیاس میں اللہ کی رضا مانگے ہے
سبطِ احمدؐ کو جو روتا ہے برائے جنت
کیسا کافر ہے جو رونے کا صلہ مانگے ہے
دیکھ اے شمر نہ یوں کعبۂ توحید گرا
اپنے سر کس لئے تو قہرِ خدا مانگے ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار