

اہلِ عالم کا سدا حال زبوں دیکھا ہے
سب پہ دیکھا ہے تو عصیاں کا جنوں دیکھا ہے
اب تو اولاد و زر و مال کے بدلے میں یہاں
ہم نے لٹتا ہوا عالم کا سکوں دیکھا ہے
قائمِؐ آلِ محمدؐ کا جسے درد نہیں
اس پہ چلتا ہوا لعنت کا فسوں دیکھا ہے
منکرِ آلِ محمدؐ کے گلے میں میں نے
طوق لعنت کا بھلا کیسے کہوں دیکھا ہے
گو تھے مسجودِ ملائک بنے حضرتِ آدم
ہم نے ان کو بھی اسی در پہ نگوں دیکھا ہے
مہدیٔ دیںؐ کے جو پرتو سے تھا ذرہ چمکا
جلوۂ طور سے اس کو بھی فزوں دیکھا ہے
آج جعفرؐ کو ملائک میں غزلخوائوں میں
تم نہیں دیکھتے میں دیکھتا ہوں دیکھا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار