

یہ حَسْبُنَا کا مقصد ہے جو ہر سانچے میں ڈھلتا ہے
برنگِ تیر ظلم آلِ محمدؐ پر جو چلتا ہے
محمدؐ کا یہ بیٹا ہے جو ظلمِ امتِ شر سے
کبھی جو ڈگمگا کر یا علیؐ کہہ کر سنبھلتا ہے
بقا کے رنگ میں جاویدیت کی شان پاتا ہے
شہید اپنے لہو میں ڈوب کر جس دم نکلتا ہے
لہو میں اس طرح ڈوبے ہوئے تھے اکبرِ ماہ روؐ
کہ جیسے چاند سرخیٔ شفق میں سے نکلتا ہے
گلے پر تیر کھا کر مسکرائے کہہ کے یہ اصغرؐ
کہ یوں جذبِ شہادت قلبِ طفلاں میں مچلتا ہے
اثر مظلومیئِ شبیرؐ کا ہے قلبِ آہن پر
کہ خنجر بھی گلوئے پاک پر رُک رُک کے چلتا ہے
ملا جب حکمِ پامالی تو دکھیاؐ نے یہ فرمایا
میرے معصوم پھولوںؐ کو تو ظالم کیوں کچلتا ہے
نہیں پوری ہوئی یہ حسرتِ گریہ میری اب تک
یہی افسوس ہے کہ آج عابدؐ ہاتھ ملتا ہے
یہ جعفرؐ اہلِ عالم ذکرِ قائمؐ کو دباتے ہیں
ہمیشہ زہر یہ ظالم زمانہ کیوں اُگلتا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار