

وہ کون ہے جو قدوس بھی ہے تقدیس ہے جس کی جوِیَندہ
خود نور بھی ہے انوار بھی ہے تنویر ہے جس سے رخشندہ
یہ کس کے تقدس کا زینہ ہے اوجِ معارج سے بالا
یہ کس کے نورِ مقدس سے امکان ہوئے ہیں تابندہ
یہ کس کے وجودِ اطہر سے لولاک کی خوشبو آتی ہے
ہے کس کی سخائے جاں بخشی کہ آج مسیحا ہیں زندہ
یہ کس کے ذکر سے دنیا کو حاصل ہے بقا ہر آن یہاں
اور کس کے کرم سے باقی ہیں یہ کل اور آج اور آئندہ
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار