

السلام اے احمدِ ذیشاںؐ کے پیارے السلام
آسمانِ صبر کے روشن ستارے السلام
تو نے حرّیت کو بخشا نازِ کلمہ نطقِ راز
اے حیاتِ عصر کے محکم سہارے السلام
دینِ حق کو زندگی بھر کا سہارا دے دیا
السلام اے بے سہاروں کے سہارے السلام
دیں عروسِ قتل گاہ کو بھی شفق آمیزیاں
پڑھ لئے گھونگھٹ میں جب اس کے اشارے السلام
جب سلامِ آخری اکبرؐ نے باباؐ سے کہا
شہؐ یہ بولے بہنؐ کی فرقت کے مارے السلام
ہو کے پابندِ رضا مقتل میں آئیں بیبیاںؐ
رو کے بولیں بے وطن آقاؐ ہمارے السلام
صبر کرنا بہنؐ کو یہ شاہؐ نے تاکید کی
ایک ہیں اللہ نگہباں اب تمہارے السلام
میرا بھی جعفرؐ اسی ذاتِ مقدسؐ کو سلام
جن کی غربت دیکھ کر اللہ پکارے السلام
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار