

اٹھتے ہیں آشیاں سے شرارے کبھی کبھی
ہوتے ہیں طور کے یوں نظارے کبھی کبھی
طوفان پہ نہیں یہاں موقوف ڈوبنا
کشتی ڈبوتے ہیں یہ کنارے کبھی کبھی
اے دوستو ہے ساقیٔ نو اور مئے بھی ہے
ہیں جاگتے نصیب ہمارے کبھی کبھی
لازم نہیں کہ اس میں ہمیشہ رہے مفاد
آتے ہیں دوستی میں خسارے کبھی کبھی
یہ روز روز ہو نہ تباہی جہان کی
ان سے کہو کہ زلف سنوارے کبھی کبھی
شمع کے گرد آج ہیں پروانے اِس طرح
ہوتے ہیں نزد چاند ستارے کبھی کبھی
میں نے کہا کہ آپ کا دیدار ہو سدا
وہ کھلکھلا کے بولے کہ جا رے کبھی کبھی
جا اب نسیمِ صبح کہ آرام سے ہیں ہم
سوتے ہیں یاں پہ درد کے مارے کبھی کبھی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار