

حسنؐ کے لعلؐ کا ہر دل میں رات دن غم ہے
ہر ایک چشم بنےؐ ہی کے غم سے پر نم ہے
بنےؐ نے مانگی اجازت تو بولیں بی بیؐ یہ
گھرا ہوا میرا منحوسیوں میں انجم ہے
کہا یہ دائی نے اترے ہیں شاید اب قاسمؐ
کمر حسینؐ کی ہائے اسی لئے خم ہے
بوقت نزع حسنؐ نے کہا یہ غازیؐ سے
خیال رکھنا میرے لختِ دلؐ کا سن کم ہے
جو دیکھا لاشۂ قاسمؐ کو شہؐ نے گیتی پر
تو بولے ہائے کہاں آج میرا ضیغمؐ ہے
تو بہتے اشکوں سے ہردم دعا یہ کر جعفرؐ
وہ اب تو آئے جو زخمی دلوں کا مرہم ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار