

نامِ خدا سے کرتا ہوں اب ابتدا حزیں
وہ قادر و علیم ہے ہر جا پہ جاگزیں
بعد اس کے لینا چاہیئے احمدؐ کا اسمِ پاک
بہتر ہے دو جہانوں سے جس کے قدم کی خاک
بعد ان کے ذکرِ سیدہؐ اور ذکرِ مرتضیؐ
کرنا ہے لازمی کہ عبادت ہے باخدا
باقی گیارہؐ ان کے ہی وارث ہیں تاجدار
صلوات ان کو دیتا ہے سوغات خود غفار
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار