

ظاہر میں آپ جزوِ نبوت رسولؐ کی
لیکن ہیں اصل آپ رسالت رسولؐ کی
خطبات دیں تو نہجِ بلاغت ہو شرمسار
ہونٹوں پہ سر بہ خم ہے صداقت رسولؐ کی
آ عرش جھک کے چوم تو دہلیزِ سیدہؐ
کہتے ہیں لے نہ کھڑ کے اجازت رسولؐ کی
رب کے علاوہ کوئی جسے جانتا نہیں
مخفی ہے وہ ازل سے حقیقت رسولؐ کی
خوشبوئے ذاتِ حق شبِ معراج اِن کی تھی
یوں اِن سے بڑھ گئی تھی عقیدت رسولؐ کی
کیسے بیاں ہو شانِ ادب شانِ احترام
تعظیم آپ کی ہے عبادت رسولؐ کی
جعفرؐ اب اِن کے گھر میں ہو خوشیوں کا اہتمام
خوش اِن کے زیرِ سایہ ہو عترت رسولؐ کی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار