

تیری ہر چیز کو میری محبت چوم لیتی ہے
جہاں بھی دیکھتے ہیں تیرے نقش تیرے اسمِ اعظم کو
گلے ملتی ہیں نظریں اور بَصارت چوم لیتی ہے
جہاں بھی آپ کا اسمِ مقدس لب پہ آتا ہے
خود اپنی گود میں لے کر سماعت چوم لیتی ہے
تمہاری یاد جب دل کے نہاں خانوں میں آتی ہے
لہو دل میں اترتا ہے حرارت چوم لیتی ہے
تصور میں تیری تصویر کی جب رونمائی ہو
قدم تیرے تصور کے عقیدت چوم لیتی ہے
تمہارا نامِ اقدس جب میرے لب سے نکلتا ہے
میرے ہونٹوں کو بڑھ کے ذاتِ وحدت چوم لیتی ہے
تیرے گھر کو دعائیں جو بھی جعفرؐ دل سے دیتا ہے
ہر اک حرفِ دعا کو خود اجابت چوم لیتی ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار