

زندگی نام ہے مسائل کا
مر کے اس سے نجات ملتی ہے
زندہ رہ کر یہاں جو مرتا ہے
اس کو ابدی حیات ملتی ہے
زندگی نام ہے مصائب کا
روتے آئے تھے روتے جانا ہے
جو بھی روئے گا اپنی مرضی سے
اس نے ابدی خوشی کو پانا ہے
زندگی نام ہے سرابوں کا
جو بھی بھاگے گا وہ نہ پائے گا
آب ہی تو دوائے عطش نہیں
جو یہ سمجھے گا بیٹھ جائے گا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار