

منفرد کام سے ہوتا ہے یہاں نام سدا
اک جمود عالمِ ہستی پہ ہوا کرتا ہے
ایک ٹھہرے ہوئے پانی کی طرح ہے دنیا
منفرد کام ہی ذہنوں کو ہلا سکتا ہے
کتنے لوگوں نے کتابوں میں بِتایا جیون
لاکھوں صفحات لکھے پھر بھی کوئی نام نہیں
کتنے لوگوں نے عبادات و ریاضات کیئے
ظلم دنیا کے سہے پھر بھی کوئی نام نہیں
کتنے لوگوں نے مذاہب کی بِنا ڈالی ہے
سجدے کرواتے رہے پھر بھی کوئی نام نہیں
کیونکہ جدت کا تنوع کا عمل اس میں نہ تھا
منفرد کام حقیقت میں نہ کر پائے تھے
ذہنِ ہستی میں کوئی زلزلہ وہ لا نہ سکے
ارضِ اذہان میں ہل کھینچنا دشوار بھی تھا
انقلاب عالمِ موجود میں جو لاتا ہے
نام دنیا میں فقط اس کا ہی رہ جاتا ہے
وہ شکاگو کے ہوں مزدور یا فرعونِ اجپٹ
منفرد کام ہی سے نام سدا باقی ہے
وہ ہو لینن یا تموجن یا ہلاکو بابر
وہ ہو مجنوں یا ہو فرہاد یا ہو نورجہاں
وہ ارسطو یا پلوٹو ہو یا سقراط کا نام
منفرد کام سے دنیا میں ابھی باقی ہیں
ایک ہی نام ہے جو رب کی طرح زندہ ہے
لاکھوں انسان ہوئے جس کی محبت میں نثار
اربوں ابدان ہوئے زخمی فقط اُس کیلئے
لاکھوں ٹن خون ہوا جس کی عقیدت میں نثار
اُن کے اک کام سے خوں دینے کی اک رسم چلی
اس لئے ذہنوں میں زندہ ہیں حسینؐ ابنِ علیؐ
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار