

وقت کی تیز گام سطح پر
طرحِ قصرِ حیات ڈالی ہے
جس پہ ہنستے ہیں ترش رو لمحے
ایسی تعمیر پھر سنبھالی ہے
بے گچ و خِشت کا یہ تاج محل
بے در و بام بنتا جاتا ہے
بے ثباتی حباب چنتی ہے
گنبدِ وقت سر اٹھاتا ہے
عمر بڑھتی ہے عمر گھٹتی ہے
کیا ضعیفی ہے نوجوانی ہے
جو ہے بیتی وہی تو باقی ہے
جو ہے باقی وہ باقی فانی ہے
آج اک سالِ نو کی گردن پر
میرے ماضی کا خون آیا ہے
خوں بہا کون کس سے لے جعفرؐ
جب عدالت کا رخ پرایا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار