

یہاں کوئی نہ تیرا ہے نہ میرا ہے
زندگانی خواب کا اندھیرا ہے
ماضی ہے یا حال بھول جائیے
پیار کا خیال بھول جائیے
دشمنی ہے اور یہاں نہ دوستی
پتھروں کا کھیل ہے یہ آدمی
آدمی کو آدمی سے بیر ہے
دوستوں کو دوستی سے بیر ہے
پیار و یار چھوڑ اور شراب لا
رقص اور گیت لا شباب لا
دوستوں کے ہر ستم کو بھول جا
زندگی کے زیر و بم کو بھول جا
آج اور تو آج کا خیال کر
کل ہے نہ اور کل کا تو ملال کر
بے خودی میں ڈوب کر تو جام لے
بھول کر نہ دوستوں کا نام لے
دو گھڑی کو مستیوں میں جھوم لے
آئینے میں اپنے ہونٹ چوم لے
یہاں کوئی نہ تیرا ہے نہ میرا ہے
زندگی میں موت کا بسیرا ہے
زندگی کا پیار بھی فریب ہے
حسن کا وچار بھی فریب ہے
اس گھڑی میں سارے غم نچوڑ دے
دوسری کا انتظار چھوڑ دے
زندگی کا ماحصل فریب ہے
جعفرؐ آج ہی ہے کل فریب ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار