

تصور نے پئے عبرت دکھایا
مجھے اک قبر کا پر حول منظر
اداسی اور سیاہی کا وہ عالم
کہ جیسے شہر کا تیرہ مقدر
لحد کی وسط میں اک نوجوان جسم
کفن تانے ہوئے پاؤں پسارے
پڑا تھا خاک پر بے یار و یاور
حسیں جیون کی جمنا کے کنارے
لحد کے گوشۂ ویراں میں اک سو
کھڑی ہے ایک دوشیزہ کھلے سر
بدن پر ہے اک الطف سا لبادہ
اداسی کی فضا سیلی جبیں پر
بہ عبرت دیکھ کر کہتی ہے اس سے
اے میرے نوجوان اے سود پیکر
میرے محبوب میرے قالبِ جاں
وہ اک چنچل جواں وہ شیر تیور
تیرے بازو کہ جن میں رستمی تھی
میرے مہ رو وہ بازو اب کہاں ہیں
وہ کاکل ریشمی اور عنبرانی
لٹکتے رخ پہ گیسو اب کہاں ہیں
تیرے رخ کی وہ سرخی جس سے اکثر
دھڑک جاتے تھے سینے دشمنوں کے
وہ ہونٹوں کی حرارت جس سے ہر دم
اترتے تھے پسینے گل رخوں کے
تیری پٹرول خو شعلہ بیانی
کہ جس سے برف گرتی تھی دلوں پر
کہاں ہے وہ چمک تیری نظر کی
کہ جس سے رنگ آتا تھا گلوں پر
یہ تنہائی کا عالم میری توبہ
تیری محفل کے پروانے کہاں ہیں
جو دم بھرتے تھے تیری دوستی کا
نہ جانے اب وہ انجانے کہاں ہیں
یہ حالت اب نہ دیکھی مجھ سے جائے
بدن اور منہ سے بھی جاری ہے پانی
کہ اب حشرات بھی تجھ پر ہیں جابر
تیری لاؤں کہاں سے پھر جوانی
ہے جسمِ نازنیں کیڑوں کی زد میں
کہاں ہیں اقربا آ کر بچائیں
وہ رشتہ دار ہیں کس سمت جعفرؐ
کسی کو تو ذرا اب آزمائیں
خدا حافظ میرے محبوب پیکر
جدا ہونا مقدر ہے ہمارا
سنا کرتا تھا جس منزل کی باتیں
اسی میں اب خدا حافظ تمہارا
الوکتا اد امتسا ترکتا
لکان الموت راحت کل صی
ولوکتا اذا تنا بعثنا
و نسئل بعد ھاھکل شیِٔ
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار