

اے چاند شب میں چمکتے سے دودھیا ٹیلے
میرے خیال کو ماضی سے آج گرما دے
جو دفن ہے تیرے سینے میں ایک مدت سے
تو آنکھوں دیکھی وہی داستاں تو دہرا دے
تو دھیمے دھیمے سروں کے سنا دے وہ گانے
وہ ہلکی ہلکی سی سرگوشیاں بیاں کر دے
کسی کے جانے پہ اصرار کی ادا کہہ دے
اور سوزِ ہجر کی سب سسکیاں بیاں کر دے
وہ عہد نامہ لکھا تھا جو تیرے دامن پر
گواہ جس پہ ہر اک چیز کو بنایا تھا
وہی گھروندا دکھا دے جو تیرے پہلو میں
طلائی قدموں نے کچھ سوچ کر سجایا تھا
ہے آج چاند بھی اور چاندنی بھی مَیں تُو بھی
سبھی اداس ہیں اک شخص کے نہ آنے پر
ہر ایک سمت ہے اک انتظار کا عالم
یہ کس نے درد بکھیرا ہے کل زمانے پر
گداز و نرم اے صحرا کے مرمریں ٹیلے
نہیں ہے تو نے بھی جعفرؐ کو آج پہچانا
تو کل تو خوب چہکتا تھا میٹھی باتوں پر
اور آج میں بھی ہوں مایوس تو بھی انجانا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار