

فکر کی آبشار گرتی ہے
ذہن جمناسٹک(Gymnastic) دکھاتا ہے
اور تخیل کا تیز رو پنچھی
برق پرور خیال لاتا ہے
سوچ شبنم فشانی کرتی ہے
جس سے الہام مسکراتا ہے
پھر خرد کا یہ دُور رس شاہیں
افقِ عالم میں ڈوب جاتا ہے
اور مضامیں کی اونچی ڈاروں سے
نرم و نازک خیال لاتا ہے
عقل اس کو وصول کرتی ہے
ذہن لغتوں سے گھوم آتا ہے
اور تخیل کی اِن فضائوں میں
ابرِ نیساں شعار آتا ہے
ٹوٹ کر لفظ برسا کرتے ہیں
دل بھی دریا دلی دکھاتا ہے
طبعِ شاعر ہے سیپ کی مانند
جس میں ہر لفظ جا سماتا ہے
پھر قلم لے کے وہ حسیں قطرے
شعر کی طرح موتیاتا ہے
ہائے افسوس وہ گہر جعفرؐ
کوڑیوں ہی کا مول پاتا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار