

جس وقت کیا تھا خالق نے یہ قدسیوں سے ارشاد
میں ایک بشر کو مٹی سے اب کرتا ہوں ایجاد
جس وقت کیا تھا خالق نے یہ قدسیوں میں اعلان
میں خاک سے پیدا کرنے والا ہوں اب اک انسان
جب پھونک دوں اس میں روح اپنی تم لے آنا ایمان
اور اس آدم کے سجدے کا تم سب کو ہے فرمان
ملکوت بجا لائے آخر قدرت ہی کا ارشاد
ارشادِ خدا سے آدم کا سجدوں سے تھا استقبال
سجدے میں گرے ملکوت سبھی آدم کا بڑھا اقبال
ابلیس نے خردِ خستہ کی اس وقت چلی اک چال
کہتا تھا آدم کو تو نے پیدا کیا من صلصال
پوچھا کہ نہیں کیوں تم نے دیا شیطاں ملکوت کا ساتھ
جب اس آدم کی خلقت میں خالق کے تھے دونوں ہاتھ
ابلیس نے پھر یہ عرض کیا یہ خاک ہے اور میں نار
تو مجھ پہ فضیلت دیتا ہے یہ سڑتے گرد و غبار
فاخرج کا ملا حکم اسے از وستکبر کردار
تو اپنے ربیّ پر ہو بیٹھا تب کانَ من الکفار
ٹھہرایا گیا وہ قدرت کی جانب سے ایک لعین
خالق نے کہا کہ برسے گی لعنت تا یوم الدین
ابلیس نے کی یہ عرض کہ تھا میرا تو ہی مقسوم
لیکن یہ تمہارا آدم بھی رہے گا نہیں معصوم
تو مہلت دے میں کر دوں گا اسے رحمت سے محروم
خالق نے کہا تجھے دی مہلت ہے تا وقت المعلوم
پھر اس نے کہا اے میرے خدا یہ بات بھی رکھنا یاد
میں وقفِ جہنم کر دوں گا اس آدم کی اولاد
لیکن جو تمہارے مخلص ہیں ان سے میں رہونگا دور
پر ہونگے بہت کم اے خالق مخلص وہ تیرے مذکور
اور انکی حفاظت پر ہونگے ملکوت تیرے مامور
معصوم ہیں وہ جب حافظ ہے انکا توحید کا نور
میں ان کے علاوہ باقی سب کو بہکائوں ۔۔۔
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار