

تو نے پوچھا بھی نہیں میں نے بتایا بھی نہیں
لب پہ لایا بھی نہیں تجھ سے چھپایا بھی نہیں
اس روادار زمانے سے ہوں اتنا خائف
دشمنی کی بھی نہیں دوست بنایا بھی نہیں
برقِ آلام کی یہ شعبدہ بازی دیکھو
زندہ چھوڑا بھی نہیں اور جلایا بھی نہیں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار