

ہاں بڑا آدمی کہو اس کو
نام اپنا کچھ اس طرح لکھے
اس میں گہری دراڑ پڑ جائے
بلکہ صدیوں کی بارشوں کا اسے
محو کرنے میں دم اکھڑ جائے
وقت کے تیز دھار تیشوں سے
نام جس کا مٹانا مشکل ہو
نام اس کا مزاجِ عالم میں
جتنا کھینچیں وہ اتنا گڑ جائے
ٹھیک ہے مت ولی کہو اس کو
ہاں بڑا آدمی کہو اس کو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار