

رات کی زلفوں میں تارے ماتھے پہ چاند کی بندیا
قوسِ قزح کے شوخ آنچل کا گھونگھٹ کھینچے رات کی دلہن
مانگ میں افشاں کہکشاں کی بادل کی یہ بھیگی چُنریا
جانے کتنے برسوں سے یہ آس لگائے بیٹھے ہیں
شاید میرا من باسی من موہن آ کر
دل آنگن میں روح بگھیا میں پھول کھلائے
یہ سرکار کی اکلوتی آزاد نظم ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار