

انسان تیرا نعت سرا ہو بھی تو کیا ہے
اور نعت تیری گر نہ ادا ہو بھی تو کیا ہے
یہ بات اچنبھے کی نہیں ہے ہی تُو ایسا
خود مدح سرا آپ خدا ہو بھی تو کیا ہے
تو شافعِ محشر ہے بڑی بات نہیں ہے
خود تو ہی وہاں عدل کشا ہو بھی تو کیا ہے
پردے سبھی اٹھ جائیں تو حیرت نہیں ہوگی
خالق کی جگہ تو ہی کھڑا ہو بھی تو کیا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار