

میرا خالق میں یہ سمجھتا ہوں حمد تیری بڑی ضروری ہے
حمدِ کامل ہی تیری واجب ہے ادر میری حمد تو ادھوری ہے
میں کروں حمد کس طرح تیری میں ہوں محدود اور تو لا حد ہے
حمد تیری کرے تو وہ ہی کرے جو تیری حمد ہی سے احمد ہے
تو ہے محمود اس میں شک ہی نہیں لیکن اس میں ہماری بات نہیں
کیا ہوں میں اور کیا ہے حمد میری میری محمود تیری ذات نہیں
حمد تیری کریں تو اسم تیرے حمد تیری کریں صفات تیرے
حمد تیری کریں تو نور تیرے حمد تیری کریں آیات تیرے
صرف انہی کو حمد زیبا ہے تیرے اسرار سے جو واقف ہیں
تیرے لاہوت میں جو رہتے ہیں تیرے انوار کے جو واقف ہیں
دیکھ جعفرؐ کا یہ عقیدہ ہے حمد گاتا ہے حمد کرتا ہے
پر وہ ہوتی ہے حمد اُس گھر کی جو تمہارا ہی کرتا دھرتا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار