

اک سمت تو طاموس کی چولوں کو اکھاڑے
اور مرحب و انتر کو بھی اک پل میں پچھاڑے
بچپن وہ کہ جھولے سے اگر ہاتھ بھی جھاڑے
اک ہاتھ سے بو جہل کے حلیوں کو بگاڑے
پھر نانِ جویں گھٹنے لگانے سے نہ ٹوٹے
دشمن کی نہ کیوں آنکھ اسی بات سے پھوٹے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار