

معصومؐ کے جب عضوِ بدن چھپ گئے سارے
بسمل ہوا قلبِ شاہِ دیںؐ درد کے مارے
منہ رکھ کے لحد پر بصد اندوہ پکارے
اے راحتِ جاں بی بیٔ ناشادؐ کے پیارے
ننھا سا گلا زخم سے دُکھتا تو نہیں ہے
اصغرؐ کہو اب پیاس کی ایذا تو نہیں ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار