

حملہ آور ہوئے کفار میں حُر پہنچا ہے
جُند میں صورِ سرافیل کا سُر پہنچا ہے
درِ مولاؐ کیلئے عفو کا دُر پہنچا ہے
محفلِ کفر میں اسلام کا گُر پہنچا ہے
تھوڑے سے وقت میں یہ شان و شرف پائے ہیں
لاش پہ رونے کو سلطانِ نجفؐ آئے ہیں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار