

ہے آج کا دن بھی گویا ہر دن سے نیارا
ڈوبا ہوا آلام میں ماحول ہے سارا
ہے سرخ افق یوں کہ ہے پر درد نظارا
ہو خون میں غلطاں جیسے دریا کا کنارا
خورشید کو دیکھا ہے تو محسوس ہوا ہے
جیسے کسی معصوم کا سر تیر رہا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار