

کیوں عید کے دن آتی ہیں رونے کی صدائیں
کیوں بھرتی ہیں سرد آہیں یہ رک رک کے ہوائیں
اشجار بھی سر پیٹتے ہیں سن کے فغائیں
ہر چیز سے اٹھتی ہیں غم و درد کی آہیں
ماحول ہی کیوں آج کا سب وقفِ الم ہے
شاید کسی مظلومؐ کے معصومؐ کا غم ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار