

دیکھتی ہوں جو تیرے نقشِ قدم اے بھائیؐ
ابر اشکوں کے میری آنکھ میں گھر آتے ہیں
رات دن ہوتی ہے برسات تیرے قدموں پر
نقشِ پا اب تیرے معدوم ہوئے جاتے ہیں
تیری پا بوسی کو آنکھوں کا جو آب آیا ہے
مجھ پہ بچپن میں ضعیفی کا سحاب آیا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار