یہ عبث کہتے ہو موقع نہ تھا اور گھات نہ تھی
مہندی پائوں میں نہ تھی آپکے برسات نہ تھی
دن کو آ سکتے نہ تھے آپ تو کیا رات نہ تھی
کج ادائی کے سوا اور کوئی بات نہ تھی
بس یہی کہیئے کہ منظور ملاقات نہ تھی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار