

اُترا ہے کون رب کے حسیں نور کی طرح
سرمن دمک رہا ہے کسی طور کی طرح
ہے چاندنی کی سیج زمیں پَر بچھی ہوئی
ہے چاند دیکھتا کسی غیور کی طرح
دیوار و در ہیں عرش کے جلوے اُگل رہے
آنکھیں دھڑکتی ہیں دلِ مسرور کی طرح
یہ کس کا نور پا کے اناالحق ہیں کہہ رہے
ہر شاخِ گُل پہ گُل کسی منصور کی طرح
جھولے کے ساتھ وحدتِ کبریٰ کو دیکھئے
لوری میں محو ہے کسی مستُور کی طرح
جعفرؐ دعائیں جاتی ہیں گہوارہ چُومنے
پَر لڑکھڑا کے چلتی ہیں مخمور کی طرح
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار