

اے مسلمانو یہ اسلام دیا ہے کس نے
شانِ توحید کو محفوظ رکھا ہے کس نے
ہاں وہ شبیرؐ ہے قرآں کو بچانے والا
کلمہ و دین کو ایماں کو بچانے والا
یہ بھی سوچو کہ شہید اُس کو کیا ہے کس نے
کلمہ پڑھتے تھے مسلماں بھی تو کہلاتے تھے
شان خالق پہ وہی ظلم کیے جاتے تھے
راضی اللہ یہ یزیدوں کو لکھا ہے کس نے
ماں کو ماں بہن کو وہ بہن بنانے والی
شام کی گلیوں میں ہر ظلم اٹھانے والی
اس معظمہؐ کو ہے بازار پھرایا کس نے
تعزیے اٹھائیں گے اٹھتے ہی رہیں گے ہردم
ہوگا مسلم کے اس اقدام کا ہردم ماتم
جعفرؐ اس ظلم کو بھی ظلم کہا ہے کس نے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار