

پردہ دارؐ نظر جب آتے ہیں بازار نظر جب آتے ہیں
سجادؐ سجادؐ سجادؐ لہو کیوں روتا ہے
ہنستا ہوا یہ مجمع اور شام کی یہ گلیاں
اک جشن بے حیائی چاروں طرف چراغاں
بدبو شراب کی اور تطہیر کی یہ کلیاں
کمسنؐ یتیم بچے پیدل نہ چلنے والے
گرتے ہیں چلتے چلتے آ کر کوئی سنبھالے
پائوں گلوں سے نازک پھوٹے پڑے ہیں چھالے
گستاخیوں کے لہجے گستاخ ہو رہے ہیں
مائوں کے بین سن کر معصومؐ رو رہے ہیں
جانے ضمیرِ امت کیوں آج سو رہے ہیں
جعفرؐ یہ درد اب تو سجادؐ بھول جائے
اب منتقمؐ حقیقی ان بیکسوں کا آئے
دل سے یہ زخم آ کر سجادؐ کے مٹائے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار