

تم سب کو مبارک ہو بیٹھے ہیں سجا جھُولا
قاسمؐ کی امنگوں کا لاتے ہیں نیا جھُولا
چہرہ جو ہے کمسن کا اِک چاند کی صورت ہے
دیتا ہے زمانے کو ہالے کی ادا جھُولا
جب سوتے ہیں جھولے میں ہر کوئی جھُلاتا ہے
پھوپھیؐ بھی جُھلاتی ہیں پڑھ صل علیٰ جھُولا
ماںؐ لوری سناتی ہیں خوشیوں کی امیدوں کی
ہنس ہنس کے جھُلاتا ہے جبرائیل کھڑا جھُولا
ماں پلکوں کے پلنے میں کمسن کو سلاتی ہے
خود جھُول کے دیتا ہے کمسن کوں دعا جھُولا
حُوریں بھی تو پھول اس پَر کرتی ہیں نچھاور جب
پھولوں سے تو لگتا ہے اک سیج نما جھُولا
یہ جھولا نہیں گویا کُل بہنوںؐ کا اک دل ہے
ہنس ہنس کے جھُلاتی ہیں بھیاؐ کا سدا جھُولا
خالق بھی یہ کہتا ہے میلاد مبارک ہو
خالق نے یہ بھیجا ہے رحمت کا بنا جھُولا
کریں مِل کے دعا جعفرؐ اس گھر میں رہیں خوشیاں
رہے آ کے جھُلاتی نِت خوشیوں کی ہوا جھُولا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار