

عشق وہ آگ سمندر جس میں نہ کوئی کشتی کھے پائے
اس میں ڈوبتے کو تو کوئی بھی نہ سہارا دے پائے
اس میں تو موجود نہیں ہے ساحل نام کی چیز کوئی
اس میں تیرنے والا کہاں سے کیسے ساحل لے پائے
کیسی جہنم کیسی جنت کیا دنیا کیا عقبیٰ ہے
عاشق عشق میں نام کسی کا کیسے زباں سے لے پائے
عاشق کوئی بن نہیں سکتا یہ تو ازل کا فیصلہ ہے
نام عشاق کے روزِ ازل سے ہم نے صاف لکھے پائے
تیری کیا اوقات ہے پاگل یہ تو عشق سمندر ہے
ڈوبتے ہم نے اس دریا ہی میں تیراک بڑے پائے
کھے پائے ۔عشق کے سمندر میں کشتی کا موجود ہونا ایک جھوٹ ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار