

وہ اس دنیا کا باشندہ ہے لیکن کچھ جدا سا ہے
مجھے بھولا ہوا ہے نام اس کا کچھ بھلا سا ہے
کئی لاکھوں سمندر اس کے من میں جوش پیما ہیں
اگرچہ دیکھنے میں قطرۂ پیکر ذرا سا ہے
ہزاروں علم کے دریا ہیں گرتے جس کے سینے میں
مگر دیکھو تو لگتا ہے کئی صدیوں سے پیاسا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار