

حسن اک عشق کی نظر ڈھونڈے
فرش سے جا کے عرش پر ڈھونڈے
مجھ کو لٹنے میں یوں مزا آیا
لوٹنے والے عمر بھر ڈھونڈے
اپنے اجداد کی طرح ہم نے
جو لٹا پائیں ایسے گھر ڈھونڈے
اپنی منزل پہ پہنچنے کیلئے
راستے ہم نے مختصر ڈھونڈے
جن کا اپنا حجاب ہو جلوہ
ان کو کیسے میری نظر ڈھونڈے
اُن کو دل میں چھپا ہوا پایا
جو نہیں ملتے عرش پر ڈھونڈے
تم تو کیا ہو خدا بھی مل جائے
آدمی عشق میں اگر ڈھونڈے
آدمی خود کو ہی گنوا بیٹھے
اک تیری ذات کو اگر ڈھونڈے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار