

آدمی اک پیکرِ اوہام ہے
ہست نامعلوم کا اک نام ہے
زندگی ذرے میں نورِ کبریا
موت اس کے اشرقت کا نام ہے
اس میں ہے زہرِ ہلاہل یا شراب
یہ بھی کیا کم ہے کہ لب پر جام ہے
روز و شب کا سلسلہ عارض بہ زلف
عشق کی گویا یہ صبح و شام ہے
کیا کہا سقراط مر سکتا نہیں
اصل میں آغاز ہی انجام ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار