

اے دوست مجھے تجھ سے محبت تھی بجا ہے
آنکھوں کی نمی تیری محبت کا صلہ ہے
اس فکر کے تپتے ہوئے صحرا میں تو دیکھو
ماضی میرا بسمل کی طرح لوٹ رہا ہے
پتھر ہے جہاں اف میری آئینہ مزاجی
میں جس کیلئے گل تھا وہی خار ہوا ہے
جڑ جاتا ہے شیشہ پہ دراڑیں نہیں جاتیں
کیا ہے تمہیں معلوم کہ دل ٹوٹ چکا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار