

جانے کس شرم سے کھو جاتے ہیں الفاظ میرے
جانے کیا سوچ کے لَو دیتی ہے گفتار تیری
چاہے جس سر پہ بھی دستارِ فضلیت رکھ دے
کیسے ممکن ہے اچھالے نہ وہ دستار تیری
کیا کرم ہے جنہیں ٹھکرا کے تو چل دیتا ہے
سایہ پھیلا کے بٹھا لیتی ہے دیوار تیری
راہِ کعبہ ہے کہ تَرشیں گے یہاں عذر کئی
راہیں جتنی بھی بنا دے کوئی دشوار تیری
ہم کفن باندھ کے آتے ہیں سرِ مقتلِ عشق
کیوں الٹ جاتی ہے ہر وار پہ تلوار تیری
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار