

لبِ حیات پہ نعمات رقص پیما تھے
میرے نصیب نے اک حرفِ غم چرایا ہے
میں جس میں بیٹھ کے سستا رہا ہوں مدت سے
اے ذہن جاگ یہ خود میرا اپنا سایہ ہے
اسی کو جاگنا اس خواب سے نصیب ہوا
جسے ضمیر کی آواز نے جگایا ہے
عروسِ زیست نے کل حادثوں کی محفل میں
قدم قدم پر نیا سوئمبر منایا ہے
وہ جس کی طبع ملائم میں ریشمیت تھی
دکھوں کی آنچ نے پتھر اسے بنایا ہے
ہر ایک پھول پہ بھنوروں کے بین سن سن کر
کسی غریب نے رو رو کے دن گنوایا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار