

عشق سے لو بڑھا رہا ہوں میں
رحمتوں کو بلا رہا ہوں میں
رات کی وحشتوں کے سائے میں
دیپ مالا سجا رہا ہوں میں
پھر تصور کے سرخ ٹی وی پر
خود کو ماضی دکھا رہا ہوں میں
آنسوؤں میں لپیٹ کر غم کے
ننھے دریا بہا رہا ہوں میں
حسن کا ارتکاز اُف توبہ
اپنے دل کو جلا رہا ہوں میں
میں رصد کھینچ کر ستاروں سے
اپنی قسمت لڑا رہا ہوں میں
منصفو دار پر مجھے دیکھو
اپنی قامت بڑھا رہا ہوں میں
پھر تیری یاد کے جھروکوں میں
قلبِ مضطر سلا رہا ہوں میں
گھر بنائے بِنا نہ دل بہلے
اب گھروندے بنا رہا ہوں میں
ہاں تو ساون کو پھر صدا دینا
ان سے نظریں ملا رہا ہوں میں
بارِ غم اس قدر ہے اب جیسے
مشتری پر اٹھا رہا ہوں میں
گہری آنکھوں کی بات مت پوچھو
چاہِ یوسف میں جا رہا ہوں میں
طائرانہ مزاج ہے جعفرؐ
شاخِ طوبیٰ پہ گا رہا ہوں میں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار