

بے گناہی گناہ بنتی ہے
دل میں جب سرد آہ بنتی ہے
اک ترے دیکھنے کی خواہش میں
ساری دنیا نگاہ بنتی ہے
ہوں نبیوں کو غش جہاں طاری
وہ تیری جلوہ گاہ بنتی ہے
حسن گرتا ہے عشق میں آ کر
چاہِ یوسف یہ چاہ بنتی ہے
کوئی اپنا نہیں زمانے میں
سب سے اب خوامخوہ بنتی ہے
سولیوں کے ضمیر میں اکثر
آسمانوں کی راہ بنتی ہے
حرفِ تعمیر حشر کا دن ہے
کیا تیری خواب گاہ بنتی ہے؟
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار